تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

دوست کے ساتھ مل کر اس کے والد کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

کراچی میں دوست کے ساتھ مل کر اس والد کو قتل کرنے والے ملزم کو کراچی پولیس نے لاہور سے گرفتار کر لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے تھانے سرجانی ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے دوست کے ساتھ مل کر اس کے باپ کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 2021 میں دوست کے ساتھ مل کر اس کے والد کو قتل کیا تھا اور مقتول کے بیٹے نے باپ کے قتل کا الزام عثمان نامی شخص پر لگایا تھا۔

پولیس کے مطابق قتل کے تین دن بعد پولیس نے مقتول کے قاتل بیٹے آصف کو گرفتار کرلیا تھا جس نے دوران تفتیش دوست کے ساتھ مل کر اپنے باپ کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے آصف نے جائیدار کے لالچ میں باپ کو اپنے دوست ریاض کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا جب کہ واردات کے بعد ریاض روپوش تھا جس کو اشتہاری قرار دے دیا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کو خفیہ اطلاع پر سرجانی ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے لاہور کے رائے ونڈ سے گرفتار کیا ہے جس کو راہداری ریمانڈ پر لاہور سے کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -