کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے افغانستان کے سابق کپتان اصغر افغان کو آخری میچ میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
سابق کپتان اصغر افغان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور آج وہ نمیبیا کے آخری کیریر کا آخری میچ کھیل رہے ہیں۔
جب وہ بیٹنگ کے لیے میدان میں داخل ہوئے تو نمیبیا کے کھلاڑیوں کے ایک قطار میں کھڑے ہوئے ان کا استقبال کیا اور تالیاں بجائیں۔
پویلین واپس لوٹتے ہوئے اصغرافغانوں کو سلامی بھی پیش کی گئی۔ ریٹائرمنٹ کے حوالے سے انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف میچ میں شکست سے دل گرفتہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کے لیے ریٹائرمنٹ لی اور یہی بہترین وقت ہے کہ نئے پلیئرز آگے آئیں۔
افغان کرکٹر ریٹائرمنٹ سے متعلق سوالات کےجوابات دیتے ہوئے آبدیدہ بھی ہوئے۔
واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان اصغر افغان نے سابق بھارتی کپتان مہندر دھونی کا اہم ریکارڈ برابر کیا تھا۔
ان کی قیادت میں افغان ٹیم اب تک 41 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میچز جیت چکی ہے، دھونی نے بھی بھارت کو اتنے ہی میچز جتوائے تھے۔
اس فہرست میں انگلینڈ کے اوئن مورگن 33 فتوحات کے ساتھ دوسرے،سرفراز احمد 29 کے ساتھ تیسرے اور ڈیرن سیمی 27 کامیابیاں حاصل کرکے چوتھے نمبر پر ہیں۔
یاد رہے کہ اصغر افغان نے 2009 میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے 6 ٹیسٹ، 114 ون ڈے اور 74 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی۔
افغان کرکٹ بورڈ نے اصغر افغان کی ریٹائرمنٹ پر ٹیم کے لیے خدمات پیش کرنے پر کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ نوجوان کرکٹر کو ان کی جگہ لے گا۔