گھوٹکی: صوبہ سندھ میں محکمہ زراعت نے ٹڈی دل کے خلاف مہم شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر گھوٹکی میں خصوصی مہم کے تحت اسپرے کیا جارہا ہے۔ دو دن میں ڈہرکی اور میرپور ماتھیلو تحصیل میں اسپرے کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر تقریباً 15 سو ایکٹر اراضی پر اسپرے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب جھنگ کے وہ علاقے جہاں فصلوں، درختوں اور پودوں پر ٹڈیوں نے حملہ کیا وہاں ہر طرف اسپرے کا سلسلہ گزشتہ دنوں سے شروع کیا جاچکا ہے، کسانوں اور زمین داروں نے اس احسن اقدام کی تعریف کی۔
ٹڈی دل کا خاتمہ، ترکی پاکستان کی مدد کو میدان میں آگیا
خیال رہے کہ ملک میں ٹڈی دل کے خاتمے کی پاکستانی حکومت کی کاوشوں کو مزید تقویت دینے کے لیے برادر ملک ترکی نے اپنی خدمات حکومت پاکستان کو فراہم کردی ہیں۔
گزشتہ دنوں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے فضائی اسپرے کرنے والا طیارہ پاکستان پہنچا، اسپریئر طیارہ ترکی سے سی ون30 کے ذریعے پاکستان لایا گیا ہے، طیارہ 6ماہ کے لیےکرائے پر حاصل کیا گیا ہے۔