بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پاک فضائیہ کا اسکواڈرن نمبر9، رائل ایئرفورس اسکواڈرن جڑواں قرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاک فضائیہ کے شہرہ آفاق نمبر نو اسکواڈرن اور رائل فضائیہ کے نمبر نو اسکواڈرن کو جڑواں قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرفورس بیس مصحف میرمیں ایک پروقارتقریب منعقد ہوئی، پاک فضائیہ کےشہرہ آفاق ملٹی رول نمبر نو اسکواڈرن کو رائل فضائیہ کے نمبر نواسکواڈرن کا جڑواں قرار دیدیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی رائل فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سر اسٹیفن جان ہیلیئرتھے، اس موقع پر سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان بھی موجود تھے۔

تقریب کے مہمان خصوصی رائل فضائیہ کے سربراہ اسٹیفن جان ہیلیئر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ ک دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، امید ظاہر کرتا ہو کہ اسکواڈرنز کی رفاقت قابلیت میں مزید بہتری لائے گی۔

سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نےاس موقع پر رائل پاکستان ائیرفورس کے چاربرطانوی سربراہوں کی نوآموز فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں انکی کاوشوں پر روشنی ڈالی اور کہا دونوں نمبر9 اسکواڈرنز شاندارتاریخ کے حامل ہیں، پاک فضائیہ کو مؤثرفضائی قوت بنانے کی ہرممکن کوشش کی ہے ، جس کے مثبت نتائج حآصل ہوئے ہیں۔

ایئر چیف مارشل سہیل امان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کو قابل کمانڈرز نے دنیا کی بہترین فضائی فورسز میں لاکھڑا کیا ہے۔

تقریب کے دوران سربراہ رائل فضائیہ نےچار F-16 طیاروں کی فارمیشن کا فلائی پاسٹ دیکھا کر لطف اندوز ہوئے، F-16 طیارے نے ائیروبیٹکس نے شاندار مظاہرہ پیش کیا، دونوں فضائیہ کے سربراہان نے 2 مختلف طیاروں میں فلائنگ مشن میں حصہ لیا۔

ایئرفورس کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں‌ برطانوی ایئرچیف مارشل کی شرکت

یاد رہے کہ گذشتہ روز رسالپور میں پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں برطانوی ایئرچیف مارشل نے خصوصی شرکت کی تھی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ایئر چیف نے کہا تھا کہ پاکستانی فورسزمختلف آپریشنز میں مصروف ہیں، بین الاقومی تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے پاکستان کے ساتھ ہمیشہ محفوظ تعلقات رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں