ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

بین الاقوامی شہرت یافتہ مصنف پاؤلو کوئلیو کس بھارتی اسٹار کے معترف ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی شہرت یافتہ فکشن نگار پاؤلو کوئلیو خود ایک بھارتی فلم اسٹار کے معترف ہیں.

تفصیلات کے مطابق برازیلی ادیب پاؤلو کوئلیو کا شمار اس عہد کے مقبول ترین ادیبوں میں ہوتا ہے، ان کے شہرہ آفاق ناول الکیمسٹ کا ترجمہ دنیا کی متعدد زبانوں میں‌ ہوچکا ہے.

البتہ لاکھوں افراد کے من پسند یہ منصف خود بالی وڈ کے ایک اسٹار کا معترف ہے اور یہ اسٹار ہیں شاہ رخ خان، جن کے لیے پاؤلو کوئلیو نے اپنے نئے ناول کی خصوصی کاپی ہندوستان روانہ کی ہے.

مصنف نے ٹویٹر پر اپنے نئے ناول "ہپی” کی تصویر شیئر کی، جس پر شاہ رخ خان کا نام اور مصنف کے دسختط درج تھے. پاؤلو کوئلیو نے لکھا کہ اپنے ناول کے بھارتی ایڈیشن کی پہلی کاپی شاہ رخ خان کو روانہ کر رہا ہوں.

شاہ رخ خان نے پاؤلو کوئلیو کا ٹویٹ ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: میرا کام پر جانے کا ارادہ تھا، مگر آپ کا ناول آرہا ہے، تو اب میں‌ گھر ہی پر ٹھہروں گا.

انھوں نے مزید کہا کہ اس خوبصورت تحفے کے لیے شکریہ، آپ کے دل کش الفاظ سے ضرور مجھے سیکھنے کا موقع ملے گا.

واضح رہے کہ ماضی میں پاؤلو کوئلیواور شاہ رخ خان متعدد بار ٹویٹر پر ایک دوسرے کو مخاطب کرچکے ہیں.

اس سلسلے کا آغاز اس وقت ہوا تھا، جب پاؤلو کوئلیو نے شاہ رخ‌ خان کی فلم "مائی نیم از خان” کی تعریف کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ اس فلم کے لیے انھیں آسکر ملنا چاہیے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں