الیکشن کمیشن نے بعض شخصیات کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا۔
ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بعض شخصیات کی جانب سےچیف الیکشن کمشنر پر الزامات لگائے گئے ہیں جو حقیقت کے برعکس ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنرپر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کر تےہیں پنجاب کے20حلقوں میں شفاف الیکشن کیلئےانتظامات کیے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں الیکشن کمیشن نےبااثرلوگوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی اور آئندہ بھی تمام انتخابات میں ایسا ہی کرتا رہےگا تاثر دیا جا رہا ہےکہ حلقہ بندی کوتبدیل کر دیا گیا ہے پنجاب میں20حلقوں میں ضمنی الیکشن موجودہ حلقہ بندیوں پرہیں۔
واضح رہے کہ سیاسی رہنماؤں کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی 6 اور ن لیگ کی 14 سیٹوں پر کامیابی کا فارمولا بتایا جارہا ہے۔