تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ریاض : عرب اتحاد کی کارروائی، حوثیوں کی بارودی کشتیاں تباہ

ریاض : سعودی عرب کی قیادت میں حوثی جنگجوؤں کے خلاف جنگ لڑنے والے عرب اتحاد کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’حوثیوں نے بارودی کشتیوں کے ذریعے جازان شہر کو تباہ کرنے کی کوشش کی تھی جسے اتحادی فورسز نے سمندر میں ہی تباہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق یمن کی آئینی حکومت کے بر سرپیکار حوثی جنگجوؤں کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان پر کیا گیا بڑا حملہ ایک مرتبہ پھر دفاعی افواج نے ناکام بنا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے کام کرنے والی عرب اتحاد کی فورسز نے حوثی جنگجوؤں کی بارود سے بھری دو کشتیوں کو گذشتہ روز تباہ کیا گیا ہے۔

عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ یمن کے مسلح گروہ کی بارودی کشتیوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان پر حملے کے لیے تیار تھیں۔

کرنل ترکی المالکی نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ سمندری سرحدوں کی حفاظت پر مامور عرب اتحاد کے اہلکاروں نے حوثیوں کی دو مشکوک کشتیاں دیکھی تھی جن پر بم نصب کیے گئے تھے جنہیں جازان میں دھماکے کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں کام کرنے والے عرب اتحاد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں کشتیوں کو فجر کے وقت ہی تباہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں راست کی جنگی کشتیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

عرب خبر رساں اداروں سے بات چیت کرتے ہوئے ترجمان ترکی الماکی کا کہنا تھا کہ ثوثی جنگجوؤں کی ہر شازش کو وقوع پذیر ہونے سے قبل ہی ناکارہ بنا دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یمن کے حوثی جنگجوؤں یمنی شہریوں کی زندگی کے ساتھ ساتھ سعودی عوام کی زندگیاں بھی خطرے ڈال رہے ہیں اور سعودی عرب کا امن و استحکام بھی تباہ کرنا چاہتے ہیں لیکن حوثیوں کو ان کے مقاصد میں کبھی کامیاب ہونے نہیں دیا جائے۔

Comments

- Advertisement -