آسٹریلیا کے خلاف ایشیزسیریز انگلینڈ کیلئے ڈراونا خواب ثابت ہوئی۔
آغاز سے شکستوں کا سامنا کرنے والی انگلش ٹیم کا اختتام بھی ہار سے ہوا اور اسے پانچ میچوں کی سیریز میں 4-0 کی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔
انگلش ٹیم کینگروز کے خلاف پانچواں ٹیسٹ بھی ہار گئی۔ دوسو اکتہر رنز کے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم صرف ایک سو چوبیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
مہمان ٹیم آسٹریلیا میں ایک بھی ٹیسٹ میچ نہ جیت سکی۔ چار ٹیسٹ آسٹریلیا نے جیتے ایک میچ ڈرا رہا۔ آسٹریلیا نے سیریزمیں چار صفر سے کامیابی حاصل کرلی۔
پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریزمیں کوئی انگلش بلے باز سنچری نہ بناسکا۔ مہمان ٹیم کے لیے دورہ آسٹریلیا ناکامیوں کی داستان بن گیا۔