کورونا کے بڑھتے کیسز اور وبا کی نئی لہر کے پیش نظر آزاد کشمیر حکومت نے 10 دن کے لیے سیاحت پر پابندی عائد کر دی۔
محکمہ داخلہ آزادکشمیر نے آئندہ ہفتے سے سیاحتی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے متعلق اداروں کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق آزادکشمیر میں سیاحت پر پابندی 19 تا 29 جولائی ہو گی اور اس دوران تمام سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ کورونا کےباعث آزادکشمیر میں سیاحتی سرگرمیاں 10دن کےلیےمعطل رہیں گی۔
واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں سیاسی جماعتوں کی بھرپور عوامی مہم جاری ہے اور یومیہ بنیادوں پر بڑے بڑے جلسے اور انتخابی سرگرمیاں کی جارہی ہیں۔