تازہ ترین

عراق میں بغیر ناک کے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش

بغداد: عراقی شہر بغداد میں عجیب الخقلت بچے کی پیدائش ہوئی جس کی ناک پیدائشی طور پر غائب ہے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق عراقی شہر بغداد کے قصبے فلوجا سے 64 کلو میٹر دور مغربی بغداد میں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی جس کی ناک موجود نہیں ہے، بچہ ناک نہ ہونے کے سبب کان اور منہ سے سونگھ سکے گا۔

بچے سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی تاہم بچے کے مزید تین بہن بھائی ہیں جو بالکل صحت مند ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق ناک کے بغیر پیدا ہونے والی بچے کو بیماری ’ارہینا‘ کا نام دیا جارہا ہے، اس سے قبل اس طرح کے 100 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بعض حلقوں کی جانب سے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش کا ذمہ دار عراق جنگ میں کی جانے والی بمباری کو قرار دیا جارہا ہے۔

پانچ ہزار کے لگ بھگ ٹویٹر فالوورز نے عجیب الخلقت بچوں کی پیدائش کا ذمہ دار امریکا اور عراق جنگ کو قرار دیا ہے۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق عجیب الخلقت مجموعی طور پر بچوں کی پیدائش میں جو اعدادوشمار سامنے آئے ہیں ان میں 14 فیصد جاپان کے شہر ہیرو شما میں ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: ملتان میں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش

نیدرلینڈز کی پیس گروپ پیکس کی رپورٹ کے مطابق 2014 میں امریکی فورسز کی جانب سے یورینیم افزدگی کا استعمال کیا گیا تھا۔

نومولود بچے کے سر کے حوالے سے بھی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس کا دماغ نارمل بچوں کے مقابلے میں بہت چھوٹا ہے، تصاویر اصلی ہیں یا جعلی اس بارے میں انتظامیہ کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -