تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

بحرین حکومت نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

بحرین میں کورونا وبا کے معاشی اثرات کے باعث حکومت نے پانی و بجلی کے بلز معاف کر دیے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بحرین کی حکومت نے کورونا وبا سے متاثرہ معاشی سرگرمیوں اور مالی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام شہریوں کے پانی و بجلی کے بلز خود ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ماہ اکتوبر سے آئندہ تین ماہ کے لیے شہریوں کی رہائش گاہوں کے بجلی و پانی بلز سمیت میونسپل فیس بھی حکومت نے اپنے ذمہ لے لی ہے۔

تین ماہ کے لیے حکومت نے تمام باشندوں کو پانی و بجلی اور میونسپل فیس سے استثنیٰ دے دیا ہے۔ یہ اقدام کورونا وبا سے متاثرہ کاروباری سرگرمیوں اور مشکل معاشی حالت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

حکومت نے مرکزی بینک کو تمام صارفین کے قرض کی اقساط کو بھی ملتوی کرنے کی ہدایات دی ہیں، حکومت نے کہا کہ مرکزی بینک سال کے آخر تک قرض کی اقساط کو ملتوی کر دے۔

بحرین کی حکومت نے حال ہی میں کورونا سے متاثرہ نجی شعبے کی بحالی کے لیے 11 بلین ڈالر معاونت کے پیکیج کا اعلان بھی کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -