بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

جنگ بندی؛ ’بال اب قابض کی کورٹ میں ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

حماس کے سیاسی بیورو کے رکن خلیل الحیا نے اسرائیلی الزامات کی تردید کی ہے کہ اس گروپ نے الشفا جیسے اسپتالوں کو کسی بھی ’مزاحمتی کارروائیوں‘ کے حصے کے طور پر استعمال کیا۔

الحیا نے بیروت میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ قابض ہمارے لوگوں کو شمال سے جنوب اور پھر سینائی کی طرف لے جا کر بے گھر کرنے کے اپنے منصوبے کے تحت جھوٹی اور من گھڑت کہانیاں بنا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی نقل مکانی نہیں ہے اور غزہ میں ہمارے لوگ اپنی سرزمین پر مقیم ہیں۔

- Advertisement -

الحیا کا کہنا ہے کہ حماس نے ثالثوں قطر اور مصر کو جنگ بندی اور فلسطینی قیدیوں کے اسیروں کے تبادلے کے بارے میں جواب دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم قابض (اسرائیل) کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں اگر قابض یہ جنگ بندی نہیں چاہتا تو وہ اس کے سامنے سینکڑوں رکاوٹیں کھڑی کر دے گا اب کئی مہینوں سے بات چیت جاری ہے اور ہم قطر اور مصر کی سرپرستی میں جنگ بندی کے حوالے سے تجاویز کا تبادلہ کر رہے ہیں، اگلے چند گھنٹے نازک ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں