ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

عارضی جنگ بندی کے بنیادی نکات طے کر لیے، امریکا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی مشیر امریکی سلیوان نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی کا معاہدہ کے لیے بات چیت جاری ہے۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ اسرائیل، مصر، قطر اور امریکا عارضی جنگ بندی کے معاہدے کے "بنیادی شکل” کے بارے میں اتفاق رائے قائم کر چکے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے این بی سی سے بات کرتے ہوئے سلیوان نے کہا کہ اس معاہدے پر ابھی بات چیت جاری ہے اور قطر اور مصر کے درمیان حماس کے ساتھ بالواسطہ بات چیت ہوگی۔

- Advertisement -

سلیوان نے یہ بھی کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو ابھی تک اسرائیل کے رفح آپریشنل پلان پر بریفنگ نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نہیں سمجھتے کہ رفح آپریشن اس وقت تک آگے بڑھنا چاہیے جب تک کہ شہریوں کے تحفظ کا کوئی منصوبہ نہ ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں