عالمی وبا کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے نافذ لاک ڈاؤنز اور سماجی فاصلے کے اقدامات کی وجہ سے جہاں دنیا بھر کے مختلف تھیٹرز بند ہیں وہیں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری بھی مسائل کا شکار ہے۔
اس حوالے سے وارنر بردارز نے اپنی دو فلموں ’ڈیون‘ اور ’دی بیٹ مین‘ کو تاخیر سے ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کینڈین ڈائریکٹر ڈینس ویلینیو کی ہدایت کاری میں بننے والی سائنس فکشن فلم "ڈیون” اب دسمبر کے بجائے اکتوبر2021 میں ریلیز ہوگی۔
اس کے علاوہ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم "دی بیٹ مین” آئندہ برس سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ ذرائع کے مطابق فلم "دی بیٹ مین” اگلے سال اکتوبر2022 میں ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم میں نامور اداکار رابرٹ پیٹنسن بیٹ مین کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔
یاد رہے کہ وارنر اسٹوڈیو نے ابتدائی طور پر یہ اعلان کیا تھا کہ فلم "دی بیٹ مین” کو سال 2021 کی جون میں ریلیز کیا جائے گا بعد ازاں اسے اکتوبر 2021 میں ریلیز کرنےکا اعلان ہوا تھا اور اب اس میں تاخیر کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔
علاوہ ازیں ستمبر میں ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم "دی بیٹ مین” کے مرکزی اداکار روبرٹ پیٹسن میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد فلم کی شوٹنگ دو ہفتے تک روک دی گئی تھی۔