تازہ ترین

جنگلی بیل بپھر گیا، افراتفری مچادی

واشنگٹن: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگل میں بپھرے بیل نے آگ بجھانے میں مصروف فائرفائٹرز کی دوڑیں لگوادیں، خوش قسمتی سے عملے کے تمام اہلکار محفوظ رہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں کیلی فورنیا کے جنگل میں لگی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اس ہنگامی صورت حال پر قابو پانے کے لیے ریسکیو عملہ پہنچا تو بیل نے بھاگنے پر مجبور کردیا۔

رپورٹ کے مطابق موقع پر موجود فائر بریگیڈ عملے کے ایک اہلکار نے غصیلے جانور کے خطرناک مناظر کو کیمرے کی آنکھ سے قید کرلیے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائرفائٹرز کو کس طرح کی صورت حال کا سامانا کرنا پڑا، ویڈیو پر کئی صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

امریکی میڈیا کے مطابق جنوبی کیلی فورنیا کے جنگل میں لگی 18 ہزار ایکڑز تک پھیل گئی تھی، اس صورت حال کے باعث جنگل کے اطراف موجود کئی گھر بھی تباہ ہوگئے، لوگوں کو اپنی رہائش گاہ بھی چھوڑنی پڑی۔

Comments

- Advertisement -