تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

نہار منہ گرم پانی پینے کے جادوئی فوائد، سو فیصد نتائج حاصل کریں

طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے نہار منہ گرم پانی پینا دوا کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کے سو فیصد نتائج بھی سامنے آتے ہیں۔

ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق انسانی جسم کا 60 فیصہ جبکہ دماغ اور دل کا 70 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے، یہی وجہ ہے کہ جسم تک پانی کی مناسب مقدار پہنچانا بے حد ضروری ہے، ڈاکٹر تقریباً بیماریوں کے علاج کے لیے پانی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کا مشورہ دیتے ہیں، ہر بالغ انسان کو دن میں 8 گلاس پانی پینا ضروری ہے۔

اگر پانی پینے کی مقدار بڑھا کر 8 سے 12 گلاس کے درمیان کر لی جائے تو اس کے حیرت انگیز فوائد خود میں واضح محسوس کیے جا سکتے ہیں، نہار منہ ناشتے سے قبل 4 سے 6 گلاس پانی پینا معمول بنا لیں۔

نہار منہ گرم پانی پینے کے نمایاں فوائد درجہ ذیل ہیں

صبح اٹھنے کے بعد اور ناشتے سے قبل گرم پانی پینے سے شدید سر درد ( مائیگرین)، ہائی بلڈ پریشر، خون کی کمی، جوڑوں کا درد، دل کی دھڑکن کا ایک دم تیز یا آہستہ ہوجانا، مرگی کاعلاج ، ضدی پیٹ کی چربی، کولیسٹرول، شدید کھانسی، بے چینی، دمہ، کالی کھانسی، رگوں میں چربی جم جانے سمیت دیگر مسائل کا حل ممکن ہے۔

اپنے دن کا آغاز گرم پانی سے کریں

طبی ماہرین کہتے ہیں انسان اگر اپنے دن کا آغاز 4 سے 6 گلاس نیم گرم پانی پینے سے کرے تو اس کے جسم میں پانی کی کمی دور ہوجائے گی، صبح کے اوقات میں چائے یا کافی کے بجائے پانی کو توجیح دینا چاہیے۔

اضافی چربی سے چھٹکارا

نہار منہ گرم پانی موٹاپے سے چھٹکارا دلاتا ہے، جسم میں موجود اضافی چربی مرحلہ وار گھٹتی ہے، وقت گزرنے کے ساتھ انسان اپنے جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کو محسوس بھی کرسکتا ہے۔

جسم میں طاقت کا ذریعہ

نہار مُنہ نیم گرم پانی سے میٹا بالزم(غذا کو طاقت میں تبدیل کرنے کا مرحلہ) کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے، زیادہ پانی پینے سے بلا وجہ بھوک لگنے کی عادت ختم ہوجاتی ہے، اس عادت سے کھانوں کے درمیان آپ کو سنیک کی ضرورت بھی نہیں پڑتی، اس طرح انسانی صحت بھی مستحکم رہتی ہے۔

دماغ کے لیے فائدہ مند

گرم پانی انسانی دماغ کی کارکردگی کو بھی بڑھاتی ہے، لہذا صبح سویرے 4 سے 6 گلاس پیئیں۔

مضر صحت مادوں کا صفایا

رات کی نیند کے دوران جسم کی ٹوٹ پھوٹ دور ہوجاتی ہے، یوں کہہ لیں کہ جسم اپنے آپ خود کو ٹھیک کرتا ہے، نیند کے دوران زہریلے مرکبات بھی خارج ہوتے ہیں صبح نیم گرم پانی مضر صحت مادوں کو ختم کر دیتا ہے۔

تناؤ کا خاتمہ ممکن

اگر آپ روزانہ ورزش کرنے کے عادی ہیں اور پٹھوں کے اکڑ جانے کی شکایت کا سامنا کر رہے ہیں تو اپنی روٹین میں گرم پانی شامل کر لیں یہ عادت اس طرح کے تناؤ کا خاتمہ کردے گی، یہ جسم میں موجود مرکزی اور اہم اعصابی نظام کو فعال کرنے میں بھی مدد دیتی ہے، دودھ میں گرم پانی ملا کر پینے سے بھی اچھے نتائج آتے ہیں۔

نیم گرم پانی پینے کا صحیح طریقہ جان لیں

ماہرین پانی پینے کا صحیح طریقہ بتاتے ہیں کہ روزانہ صبح اُٹھتے ہی کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے 4 سے 6 گلاس نیم گرم پانی کے پی لیں اور اگر چار یا چھے گلاس پانی پینا مشکل ہو تو شروع میں یہ عادت 1 گلاس سے شروع کریں اور آہستہ آہستہ پانی کی مقدار کو بڑھا کر اسے چار گلاسوں پر اور پھر چھے گلاسوں پر لے آئیں۔

مذکورہ بالا عمل کے بعد تقریباً 1 گھنٹے بعد ناشتہ کریں اور پھر پورے دن گرم پانی پینے کا سلسلہ برقرار رکھیں۔

Comments

- Advertisement -