پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

ایڈونچر فینٹسی فلم ’دا بی ایف جی‘ کا نیا ٹریلر جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ڈزنی کی ایڈونچر فینٹسی فلم دا بی ایف جی کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم کی کہانی ایک چھوٹی سی بچی اور دیو قامت انسان کی دوستی کی پر مبنی ہے۔

اسٹیون سپیل برگ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دی بی ایف جی کی کہانی ننھی بچی صوفی کے گرد گھومتی ہے جسے دیوقامت انسان ایک دن اپنی دنیا میں اٹھا کر لے جاتا ہے۔

نرم دل اور مہربان جائنٹ صوفی سے دوستی کر کے اسے اور دنیا کو شیطان صفت ساتھیوں سے بچانے کی کوششوں میں لگ جاتا ہے۔

فلم کے مرکزی کرداروں میں مارک ریلانس جبکہ صوفی کا کردار روبی برنحل ادا کر رہی ہیں۔ دا بی ایف جی یعنی دا بگ فرینڈلی جائنٹ یکم جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں