اشتہار

بڑی خبر، کروناویکسین کی 4 ارب ڈوز بنانے کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

اوسلو: یورپی ملک ناروے کے طبی ادارے کولیشن فار ایپی ڈیمک پریپیرڈنیس انوویشن نے دعویٰ کیا ہے اس نے دنیا بھر کی دوا ساز کمپنیوں سے معاہدہ کرلیا ہے جس کے تحت کرونا ویکسین کی 4ارب ڈوز تیار کی جائیں گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کولیشن فار ایپی ڈیمک پریپیرڈنیس انوویشن نے دنیا بھر سے ان کمپنیوں سے معائدہ طے کیا ہے جو کروناویکسین تیار کررہی ہیں، ویکسین بننے کے بعد چار ارب خوراکیں تیار کی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق اس ادارے نے کرونا کی 6 ممکنہ ویکسین کی حمایت کی ہے جنہیں مختلف تجرباتی مراحل سے گزارا جارہا ہے، ویکسین کی حتمی تیاری کے بعد ڈوز بنانے پر کام شروع کردیا جائے گا۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ مذکورہ 6 ویکسینز میں سے ہر ایک ویکسین کے لیے دو سے تین پلانٹ مختص کیے گئے ہیں۔

کرونا ویکسین کی 2 ارب ڈوز بننے سے قبل ہی فروخت

یاد رہے کہ دنیا بھر میں 100 سے زائد کمپنیاں کرونا ویکسین کی تیاری پر کام کررہی ہیں، جن میں سے کچھ پہلے مرحلے جبکہ کچھ دوسرے مرحلے میں ہیں۔ چند کمپنیاں ایسی ہیں جنہوں نے کلینکل ٹرائل اور جانوروں پر تجربات کرلیے اور اب انہیں انسانوں پر آزمایا جائے گا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں اب تک کرونا وائرس کے 95 لاکھ 35 ہزار 219 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 4 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد اس وائرس کے ہاتھوں موت کے گھاٹ اتر چکے ہیں۔ وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 51 لاکھ 80 ہزار 287 ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں