اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ایک کروڑ سینتالیس لاکھ روپے کی ڈکیتی، محاٖفظ ہی لٹیرے نکلے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سیکیورٹی گارڈز کلفٹن میں واقع اپنی ہی نجی منی ایکسچینج کی کیش وین کو لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں وین میں ایک کروڑ سینتالیس لاکھ روپے کی خطیر رقم موجود تھی۔

تفصیلات کے مطابق کلفٹن میں واقع نجی منی ایکسچینج کی کیش وین کی سیکیورٹی پر مامور دو محافظوں نے اسلحہ کے ذور پر ملازمین اور ڈرائیور کو یرغمال آفس میں بند کردیا اور وین لے کر فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کیس وین لوٹ کر فرار ہونے والے دونوں افراد اسی وین کی حفاظت پر مامور تھے اور نجی سیکویرٹی کمپنی کے ملازمین تھے جنہوں نے موقع پا کر کیس وین کو لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔

اے آر وائی نیوز کے رپورٹر سلمان لودھی کا کہان ہے کہ دونوں سیکیورٹی گارڈز کیش وین سے ایک کروڑ سینتالیس لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو ئے ہیں اس طرح یہ رواں سال ہونے والی ڈکیتیوں میں یہ سب سے بڑی ڈکیتی ہے۔

سلمان لودھی نے اے آر وائی نیوز کی نیوز اینکر سے بات چیت کرتے ہوتے بتایا کہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے سیکورٹی گارڈز کا پتہ چلا لیا ہے اور دونوں ملزمان کی شناخت ثناء اللہ اور سبز علی کے نام سے ہوئی ہے جن کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب آئی جی سندھ نے رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات کا نوٹس لے کر ڈی آئی جی ساوتھ سے ٹحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جا ری کردیے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں