تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سعودی خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی (کمزور دل افراد نہ پڑھیں)

ریاض: سعودی عرب میں لاپتہ ہونے والے بچے کی اب لاش ملی ہے جس کے باعث پورا خاندان صدمے کا شکار ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے دارالحکومت ریاض کی وادی الحائر میں سیروتفریح کے لیے جانا والا بچہ لاپتہ ہوا اور اب اس کی لاش 11 دن بعد ملی ہے۔

سعودی شہری دفاع کی ٹیمیں اور دیگر امدادی گروپ لاپتہ بچے کی تلاش کا سلسلہ دن رات جاری رکھے ہوئے تھے، بچے کی عمر 7 برس ہے۔ وہ وادی کے قریب اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سیر کے لیے گیا ہوا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچہ ’تشالیح الحائر‘ نیلام گاہ کے قریب وادی الحائر کی ندی میں گر گیا تھا، باپ نے بچانے کی کوشش کی مگر کامیابی نہیں ملی تھی۔

اطلاع ملتے ہی متعلقہ اداروں نے ایکشن لیا اور بچے کی تلاش شروع کی۔گیارہ دن کی مسلسل تلاش کے بعد اتوار کو سہ پہر تین بجے بچےکی لاش برآمد ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -