کراچی: سندھ پولیس کے بہادر اہلکار نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر دہشت گردوں کے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کو ناکام بنا دیا، نڈر جوان نے جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد کو مارا اور ایک کو زخمی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعے کے بعد انٹرویو دیتے ہوئے پولیس اہلکار محمد رفیق کا کہنا تھا کہ وہ اسٹاک ایکسچینج کے مرکزی دروازے پر دیگر اہلکاروں کے ہمراہ تعینات تھا کہ اس دوران اچانک حملہ آور نے اپنی گاڑی روک کر فائرنگ شروع کردی۔
’’حملہ آوروں کی فائرنگ سے ہمارا ایک جوان شہید جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا، موقع دیکھ کر میں نے جوابی کارروائی کی اور ایک دہشت گرد کو سر پر گولی مار کر ہلاک کردیا، بعد ازاں ہمیں دیگر دہشت گروں کی موجودگی کی بھی اطلاع ملی، اور موقع دیکھ کر میں نے ایک اور حملہ آور کو مار دیا ‘‘۔
اس نے بتایا کہ میری فائرنگ سے تیسرا دہشت گرد شدید زخمی ہوگیا تھا جسے دیگر اہلکاروں نے ہلاک کردیا۔