برطانوی وزیر دفاع بین ویلس نے اپنے کیریئر کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے جلد عہدہ چھوڑنے اور آئندہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رسال ادارے کے مطابق برطانوی وزیر دفاع بین ویلس جلد حکومتی عہدہ چھوڑ رہے ہیں اور وہ آئندہ انتخابات میں بھی حصہ نہیں لیں گے تاہم ان کا فوری طور پر اپنی سیاسی جماععت ٹوری پارٹی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
وزیر دفاع نے اپنے اس فیصلے کی وجہ خانداز کو قرار دیتے ہوئئے کہا کہ وہ اپنی فیملی کی وجہ سے سیاست کی فرنٹ لائن سے ہٹ رہے ہیں۔
بین ویلس ٹوری پارٹی کے اہم رکن اور اپنی جماعت میں بہت مقبول ہیں۔ ان کا یوں اچانک سیاست سے کنارہ کش ہونے کا فیصلہ پارٹی کے لیے بھی بڑا دھچکا ہے۔
واضح رہے کہ بین ویلس چار سال سے ڈیفنس سیکریٹری کے عہدے پر فائز اور اس دوران وہ تین برطانوی وزرائے اعظم کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔