اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

برطانیہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان کے کچھ شہروں میں سفر سے روک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کو پاکستان میں سفر کرنے سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں، جس میں کہا گیا ہے کہ کے پی کے اکثرعلاقوں میں سفر سے گریز کریں۔

برطانوی حکومت کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم اور وزیرستان کا سفر ہرگز نہ کریں۔

اس کے علاوہ چارسدہ، کوہاٹ، ٹانک، بنوں، لکی، ڈی آئی خان، سوات، بونیر اور لوئردیر سمیت پشاور اور مردان رنگ روڈ کے شمال سے چترال کے کنارے تک سفر نہ کیا جائے۔

- Advertisement -

برطانوی حکومت نے شہریوں سے کہا ہے کہ بلوچستان کے جنوبی ساحل کے علاوہ کسی علاقے میں نہ جائیں اور ایل اوسی کے10میل کے اندر تمام ضروری سفر سے بھی گریز کریں۔

ایڈوائزری میں اس بات ک ابھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے، اس حوالے سے برطانوی شہریوں کو سیاسی مظاہروں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ کچھ سیاسی مظاہروں میں مغرب مخالف جذبات موجود ہیں، اسلام آباد، لاہور، کراچی میں دہشت گردی، اغواء، فرقہ وارانہ تشدد کاخطرہ ہے، برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کو شدید گرمی سے بھی خبردار رہنے کا مشورہ دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں