ہفتہ, جون 28, 2025
اشتہار

اسرائیلی فوج کی بربریت، فلسطینی کو شہید کرکے لاش پر گاڑی چڑھا دی

اشتہار

حیرت انگیز

بےلگام اسرائیلی فوج کے وحشیانہ پن کا ایک اور ویڈیو ثبوت سامنے آگیا۔

تلکرام میں تین فلسطینیوں کو پہلے فائرنگ کر کے شہید کیا پھر ایک نوجوان کی لاش کو فوجی گاڑی چڑھا کر کچل دیا۔

فوجی گاڑی شہید فلسطینی کی لاش کو ٹائروں تلے روندی ہو چلی گئی۔ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے پر فلسطینیوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جب کہ دنیا بھر سے سوشل میڈیا صارفین اسرائیلی بربریت پر آواز اٹھا رہے ہیں۔

تلکرام میں3فلسطینیوں کوپہلےفائرنگ کرکےشہیدکیا پھرایک نوجوان کی لاش کوفوجی گاڑی چڑھاکرکچل دیا خان یونس پراسرائیلی بمباری میں مزید 15افرادشہید ایک اورصحافی فرائض اداکرتےہوئے جام شہادت نوش کرگیا جب کہ زمینی کارروائی میں مزید 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

ویڈیو: اسرائیلی فوج نے کار میں بیٹھی فلسطینی بچی کو شہید کر دیا

گزشتہ دنوں اسرائیلی فورسز نے وسطی مغربی کنارے میں ایک کار کی پچھلی سیٹ پر بیٹھی چار سالہ فلسطینی لڑکی کو گولی مار کر شہید کیا تھا۔

ڈیفنس فار چلڈرن انٹرنیشنل – فلسطین (DCIP) کی جمع کردہ دستاویزات کے مطابق رقیہ احمد اودے جہالن کو اسرائیلی فورسز نے مشترکہ ٹیکسی وین میں بیٹھتے ہوئے پیٹھ میں گولی ماری۔

فائرنگ کا یہ واقعہ مقبوضہ مشرقی یروشلم کے شمال مغرب میں واقع فلسطینی گاؤں بیت اکسا کے قریب اسرائیلی فوجی چوکی کے قریب پیش آیا تھا۔

ڈی سی آئی پی نے کہا کہ رقیہ اور اس کی والدہ کے چیک پوائنٹ سے گزرنے کے بعد ان کے پیچھے چلنے والی ایک کار اسرائیلی فورسز کے معائنے کے لیے نہیں رکی جس پر اسرائیلی فورسز نے دونوں گاڑیوں پر فائرنگ کر دی اور رقیہ نشانہ بن گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں