تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کینیڈین وزیر اعظم کی اہلیہ بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئیں

ٹورنٹو : کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، صوفی حال ہی میں برطانیہ لوٹیں تھیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم کی اہلیہ صوفی گریگوئر ٹروڈو میں مہلک ترین نئے وائرس COVID 19 کی تشخیص ہوئی ہے۔

اہلیہ صوفی گریگوئر ٹروڈو کو برطانیہ سے وطن واپسی پر ہلکا بخار اور زکام کی شکایت ہوئی جس پر انہیں مشتبہ قرار دے کر کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے ہلاکت خیز کورونا وائرس نے 140 ممالک کو لپیٹ میں لے لیا ہے اور کینیڈا بھی اس وبا کی زد میں آیا ہے۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس بے قابو، 90 ممالک تک پہنچ گیا، 3386 افراد ہلاک

کینیڈا میں اب تک سو سے زائد کورونا وائرس کی تصدیق کی جاچکی ہے جب کہ متعدد کو مشتبہ قرار دیا گیا ہے، متاثرہ افراد کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -