صحافیوں کی ملک گیر تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) کے صدر افضل بٹ نے اے آر وائی نیوز چینل کا این او سی منسوخ کرنے کے حکومتی فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستانی تاریخ کا سیاہ ترین فیصلہ قرار دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے افضل بٹ نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی میڈیا کی تاریخ میں سیاہ دن کےطور پر یاد رکھا جائےگا ہزاروں ورکرز کا معاشی قتل کیاجارہاہے ہم نےآمریت کے دور بھی دیکھے لیکن ایسےحالات نہیں دیکھے۔
افضل بٹ نے کہا کہ حیران ہوں کسی چینل کی30 سال بعد سیکیورٹی کلیئرنس ختم کی گئی فیصلہ کرنے والوں کو شاید یاد نہیں تاریخ میں ان کافیصلہ کیسے یاد رکھا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ وقت بدل گیا ہے اب معاملات ماضی جیسےنہیں چلیں گے یہ وقت بھی گزر جائے گا لیکن سیاہ فیصلے ہمیشہ یاد رکھےجاتےہیں حکمرانوں سےدرخواست ہےخداراایسےراستےمنتخب نہ کریں این اوسی منسوخ کر کے دنیا کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟ ن لیگ سمیت حکمران جماعتوں سے درخواست ہے ایسا فیصلہ نہ کریں۔