تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

گاڑی اچانک ریستوران میں جاگھسی، کھانا کھاتے ہوئے دو بھائی ہلاک

امریکا میں تیز رفتار گاڑی اچانک ریستوران میں جا گھسی جس کے نتیجے میں وہاں کھانا کھاتے ہوئے دو بھائی ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کے علاقے ولسن میں ایک ریستوران میں دو بھائی کھانا کھا رہے تھے کہ اچانک ایک تیز رفتار بڑی گاڑی کھڑی کے شیشے توڑتی ہوئی ریستوران میں گھس گئی، جس کے نتیجے میں دونوں بھائی ہلاک ہوگئے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق اس حادثے کے نتیےمیں 58 سالہ کرسٹوفر رفن موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ اس کا بڑا بھائی 62 سالہ کلے رفن اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔ ڈرائیور کی شناخت 78 سالہ جیسی لارنس کے نام سے ہوئی ہے۔

ولسن کے پولیس سارجنٹ ایرک جے میکنرنی کے مطابق جائے وقوعہ پر ایک اور گاہک کو بھی چیک کیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ واقعہ صبح 10 بجے پیش آیا۔ گاڑی اتنی اچانک انتہائی تیز رفتاری سے کھڑی کے شیشے توڑتی ہوئی ریستوران میں جا گھسی کہ وہاں موجود لوگوں کو سنبھلنے کا موقع بھی نہ ملا۔

Comments

- Advertisement -