گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے دستخط سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ترمیمی قانون نافذ ہو گیا۔
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کارپوریشن کا چیئرمین اب میئرکراچی ہو گا۔ گورنر سندھ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کو کارپوریشن بنانے کے بل پر دستخط کر دئیے ۔
گورنر سندھ کی منظوری کے بعد واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو کارپوریشن کا درجہ مل گیا۔
- Advertisement -
قانون کی منظوری سے میئر بلدیہ عظمیٰ کراچی کےاختیارات میں اضافہ ہو گا۔ اس سے قبل واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے چیئرمین وزیر بلدیات سندھ تھے۔