بیجنگ : چین نے پلاسٹک مصنوعات کی تیاری کیلئے درآمد پلاسٹک کے کچر ے پر بھی پابندی عائد کردی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پلاسٹک استعمال کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ملک چین نے ملک میں ڈسپوزیبل پلاسٹک مصنوعات کے استعمال میں کمی کے لیے نئے منصوبے کا اعلان کردیا۔
خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ شاپنگ بیگز، اسٹراز پر پابندی سے اگلے پانچ سال میں پلاسٹک کچرا 30 فیصد تک کم ہونے کی توقع ہے۔
چینی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ نئے منصوبے کے تحت2020 کے بعد سے چین کے تمام بڑے شہروں میں پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ تمام شہروں اور ٹاونز میں 2022 سے پابندی کا اطلاق ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال کے اختتام تک تمام ریسٹورنٹس کو پلاسٹک اسٹرا کا استعمال ختم کرنا ہوگا۔
امید ظاہر کی جارہی ہے کہ ایک مرتبہ استعمال کے شاپنگ بیگز اور اسٹراز پر پابندی عائد کرکے اگلے پانچ سال میں پلاسٹک کا کچرا 30 فیصد تک کم ہوجائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ چین نے پلاسٹک مصنوعات کی تیاری کیلئے درآمد کیے جانے والے پلاسٹک کے کچر ے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔