جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

چینی صدر نے شہباز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم شہبازشریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔

تفصیلات کے مطابق بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں وزیر اعظم شہبازشریف کی چینی صدر سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک چین دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔

شہبازشریف اور چینی صدر میں علاقائی ،عالمی اورباہمی دلچسپی کےامور پر بھی تبادلہ خیال ہوا، شہباز شریف نے کہا کہ خوشحالی کیلئےچین کی قیادت اور وژن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

- Advertisement -

دونوں رہنماؤں نے سی پیک کے لیے باہمی وابستگی کا اعادہ کیا، وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی سے پاکستان،چین کےتعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

دونوں رہنماؤں میں سی پیک فریم ورک کے تحت ایم ایل ون شروع کرنے کیلئے مشترکہ کوششوں اور کے سی آر کے جلد آغاز کے لیے تمام رسمی کارروائیوں کوحتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔

چینی صدر نے کہا کہ چین پائیداراقتصادی ترقی ،جیو اکنامک حب کے طور پر پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

دونوں رہنماؤں میں بین الاقوامی ماحول میں تیزی سے تبدیلی کے بارے سمیت مقبوضہ کشمیر ،افغان صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

چینی صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم شہبازشریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں