منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے شہری اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ٹک ٹاک کا جنون ایک اور شخص کی زندگی نگل گیا، شہرقائد میں ویڈیو بناتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ سے اچانک گولی چل گئی جس کے باعث وہ جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے گلش معمار میں پیش آیا جہاں فلور فلز میں تعینات سیکیورٹی گارڈ گن پکڑ کر ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ اس دوران اچانک گولی چل گئی۔

سیکیورٹی گارڈ اپنی ہی گولی سے جاں بحق ہوگیا۔ انور علی نامی گارڈ کے ہمرا اس کا دوست بھی تھا جو ویڈیو شوٹ کررہا تھا، دوست نے گن لوڈ کرنے سے منع بھی کیا لیکن اس نے ایک نہ سنی اور زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

کراچی، ٹک ٹاک ویڈیو کے چکر میں‌ تین نوجوان ڈوب کر جاں‌ بحق

پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ دیگر قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی جائے گی۔ خیال رہے کہ ٹک ٹاک کے چکر میں جان لیوا حادثہ نیا نہیں اس سے قبل بھی متعدد ایسی خبریں آچکی ہیں۔

ٹک ٹاک پر بچے اور نوجوانوں کے علاوہ بوڑھے صارفین بھی ویڈیو شوٹ کرتے نظر آتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں