اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

شہری کو معجزانہ طور پر نئی زندگی مل گئی، مگر کیسے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلیا میں 18 دن تک گھنے جنگل میں بھٹکنے والے شہری کو معجزانہ طور پر نئی زندگی مل گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں رابرٹ نامی شخص نے ٹریفک سے بچنے کے لیے گاڑی کا رخ جنگل کی طرف موڑا لیکن انہیں یہ اقدام مہنگا ثابت ہوا اور وہ راستہ بھول گئے۔

رپورٹ کے مطابق اٹھارہ روز تک شہری گھنے جنگل میں بھٹکتا رہا۔ پولیس نے رابرٹ کی تلاش میں گھنی جھاڑیاں ، دریا اور ڈیم کا پورا علاقہ چھان مارا لیکن وہ نہیں ملے۔

بعد ازاں دوسرے شخص نے انہیں اس وقت ڈھونڈ نکالا جب وہ ایک دریا کے کنارے بیٹھے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شہری کے ہمراہ کتا بھی تھا، تین دن کے بعد جنگل میں ان کے پاس پانی ختم ہوگیا جس کے بعد وہ گاڑی سے باہر آئے اور دریا تلاش کیا۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ رابرٹ نے 18 دن تک جنگل میں مشروم کھا کر گزارا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں