بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

طالبان اور افغان قیادت کے درمیان قربتیں بڑھنے کا امکان، مزید 12 قیدی رہا

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: طالبان جنگجوؤں کی رہائی کے ردعمل میں طالبان نے بھی افغان حکومت کے مزید 12 قیدی آزاد کردیے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کابل انتظامیہ نے طالبان کے 40 جنگجوؤں کو آزاد کیا تھا جس کے ردعمل میں شدت پسند تنظیم نے بھی افغان حکومت کے مزید 12 رہا کردیے۔

طالبان قطر آفس نے خبر کی تصدیق کردی۔ ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ طالبان نے افغان حکومت کے 12 قیدی رہا کر دیے، طالبان کی جانب سے رہا کیے گئے قیدیوں کی تعداد 112ہوگئی۔

افغان حکومت نے مزید طالبان قیدیوں کو رہا کردیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز طالبان نے قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آج کابل انتظامیہ نے قندوز میں 40 قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔ ترجمان نے کہا تھا کہ طالبان کرونا وبا کے دوران قیدیوں کی جلد رہائی کی کوشش کررہے ہیں۔ افغان جنگ سے متعلق گہری نظر رکھنے والے عالمی تجزیہ کاروں نے افغان حکومت اور طالبان کے اقدام کو سراہا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس حکمت عملی سے افغان قیادت اور طالبان کو مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے معاونت ملے گی۔ تاہم فریقین کے درمیان کئی اہم امور پر اختلافات موجود ہے جس کے باعث بات چیت آگے نہیں بڑھ رہی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں