تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کروناوائرس کی 92 فیصد مؤثر ویکسین

ماسکو: روس میں تیار ہونے والی ‘سپوتنک وی’ نامی پہلی ویکسین کو 92 فیصد مؤثر قرار دے دیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے ڈائریکٹ انوسٹمینٹ فنڈ(آر ڈی آئی ایف) نے دعویٰ کیا ہے کہ تیسرے اور آخری ٹرائل کے نتائج سے ثابت ہوا کہ سپوتنک وی کروناوائرس کی روک تھام کے لیے 92 فیصد تک مؤثر ہے، اس ویکسین کے ذریعے وبا سے تحفظ حاصل ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق آر ڈی آئی ایف نے تیسرے آور آخرے مرحلے کے ٹرائل کے ابتدائی نتائج بتائیں ہیں، انسانی تجربات کے دوران مذکورہ ویکسین کو 20رضاکاروں پر آزمایا گیا جس کے نتائج مثبت آئے۔

رشین ڈائریکٹ انوسٹمینٹ فنڈ کا کہنا ہے کہ سپوتنک وی کے ٹرائلز 6 ماہ تک جاری رہیں گے۔ ویکسین تیار کرنے والے طبی ادارے گمالیا انسٹیٹیوٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ اسے آئندہ چند ہفتوں میں بڑے پیمانے پر متعارف کرایا جائے گا۔

فنڈنگ ادارے نے بتایا کہ مشاہدے سے پتا چلا کہ سپوتنک لینے والے افراد میں کرونا کے امکانات پلیسبو لینے والے افراد کے مقابلے میں 92 فیصد تک کم ہوتے ہیں، تحقیقی نتائج کو جلد کسی معتبر طبی جریدے میں شایع کیا جائے گا، بعد ازاں دیگر ماہرین بھی رپورٹ کا جائزہ لے سکیں گے۔

اس ویکسین کے ٹرائل کے دوران کسی رضاکار میں کوئی خطرناک اثرات نہیں دیکھے گئے ہاں البتہ کچھ لوگوں کو انجکشن کے مقام میں ہلکے درد کی شکایات موصول ہوئیں جبکہ فلو کی علامت بھی ظاہر ہوئی۔

خیال رہے کہ روس میں یہ دوسری ویکسین ہے جس کے ابتدائی نتائج جاری کیے گئے، اس سے قبل 9 نومبر کو فائزر اور بائیو این ٹیک کی تجرباتی ویکسین کے ابتدائی نتائج سامنے آئے تھے جنہیں 90 فیصد تک مؤثر قرار دیا گیا تھا۔

عالمی وبا: سائنس دانوں نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

فائزر اور بائیو این ٹیک کمپنیوں نے ویکسین کے تجربات 94 رضاکاروں پر کیے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویکسین کی افادیت کی شرح کی تصدیق کے لیے مزید ٹرائلز کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

روس کے علاوہ دنیا بھر میں ویکسین کے انسانوں پر تجربات جاری ہیں۔ چینی کمپنی سینوفارم نے کہا تھا کہ ہماری دو کووڈ 19 ویکسینز کا ٹرائل آخری مرحلے میں ہے، ابتدائی ڈیٹا توقعات سے زیادہ بہتر رہا ہے۔ واضح رہے کہ وبا سے دنیا بھر میں متاثر ہونے والی روزمرہ کی زندگی کی بحالی کے لیے ویکسینز کی کامیابی کو بہت اہمیت دی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -