تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے والے ممالک کو بے نقاب کیا جائے، فلسطین کا مطالبہ

غزہ: فلسطینی اتھارٹی نے عرب لیگ اور او آئی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے والے ممالک کو بے نقاب کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین کے علاقے غزہ میں حق واپسی اور انسداد ناکہ بندی کی انتظامی قیادت پر مشتمل فلسطینی قومی اتھارٹی نے عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل سے تعلقات کی روک تھام کے لیے فوری اجلاس بلائیں اور صہیونی دشمن کے ساتھ تعاون کرنے والے ممالک کو بے نقاب کریں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی قومی اتھارٹی کی قیادت نے مشرقی غزہ میں حق واپسی کیمپوں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پوری فلسطینی قوم اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے خلاف ہے، غزہ میں جاری مظاہروں کی نگراں قیادت کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام میں سرگرم ممالک کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ فلسطینی قیادت مشکوک صدی کی ڈیل اور قضیہ فلسطین کے تصفیے کے لیے ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی۔

فلسطینی نیشنل اتھارٹی برائے انسداد ناکہ بندی و حق واپسی کے رکن محمود خلف نے کہا کہ عالم اسلام اورعرب ممالک اپنے دارالحکومتوں کے دروازے اسرائیل کے لیے نہ کھولیں اور فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے مظالم اور شر انگیز منصوبوں کو ناکام بنائیں۔

اسرائیل بائیکاٹ مہم کیوں چلائی؟ امریکی حکام نے فلسطینی رضاکار کا ویزہ منسوخ کردیا

انہوں نے سلطنت اومان کے وزیرخارجہ یوسف بن علوی کے اس بیان میں شدید مذمت کی جس میں انہوں نے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے قیام پر زور دیا ہے۔

محمود خلف کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینی القدس کی سرپرستی کرنے والوں کو اسرائیل کی صف میں کھڑا نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -