منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

عدالت نے مونس الٰہی سمیت دیگر کیخلاف چالان داخل دفتر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے میں ق لیگی رہنما چوہدری مونس الہٰی و دیگر کے خلاف بینکنگ جرائم کورٹ لاہور نے چالان داخل دفتر کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عدالت کی جانب سے جمع کرائے گئے چالان میں چوہدری مونس الہٰی سمیت 4 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب مونس الہٰی کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مونس الہٰی سمیت دیگر کے خلاف درج مقدمہ خارج کردیا گیا ہے اور مقدمہ خارج ہونے کے بعد چالان کی کوئی حیثیت نہیں رہی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ موجودہ حکومت کے قیام کے بعد سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کے خلاف ایف آئی اے لاہور نے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔

مقدمے میں منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعات درج کی گئی تھیں، ایف آئی آر میں سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، بھانجے واجداحمد خان بھٹی، رحیم یار شوگ رملز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عمر شہریار اور طارق جاوید کے نام بھی شامل کیے گئے تھے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا تھا کہ نائب قاصد نواز بھٹی اور مظہر عباس نے مختلف بینکس میں اکاؤنٹس کھلوا رکھے تھے، 2 مبینہ فرنٹ مین کے اکاؤنٹس میں 24 ارب کی ٹرانزکشن ہوئیں جبکہ سیکریٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کے بھانجے واجد احمد بھٹی بھی 9 فیصد کے شیئر ہولڈرز ہیں۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں