منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

عدالت نے پی سی بی پر جرمانہ عائد کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی سی بی ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکریٹری کو ہٹانے کے خلاف درخواست کی سماعت پر کرکٹ بورڈ پر جرمانہ عائد کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکریٹری کو ہٹانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیا وکیل پیش نہ کرنے پر عدالت نے پی سی بی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا اور حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر اگر وکیل موجود نہ ہوا تو چئرمین پی سی بی کو طلب کر لیا جائے گا۔

درخواست کی سماعت کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے تحریری حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے محمد عرفان ظفر ہاشمی کو وکالت سے ہٹایا گیا لیکن نئے وکیل کی خدمات نہیں لی گئیں اور نہ کسی کو پیش کیا گیا۔

- Advertisement -

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ یہ رویہ عدالتی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے جو نا قابل قبول ہے۔ پی سی بی پر 50 ہزار جرمانہ عائد کیا جاتا ہے جو آج پیش تمام وکلا میں تقسیم کیا جائے گا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل چیئرمین پی سی بی کو فون کر کے عدالتی احکامات سے آگاہ کریں۔ آئندہ سماعت پر پی سی بی وکیل مکمل تیاری کیساتھ پیش ہوں کیونکہ مزید وقت نہیں دیا جائے گا۔

پی سی بی کی ڈائریکٹر میڈیا عالیہ رشید مستعفی

عدالت نے پی سی بی کو حکم نامے کی کاپی فوری بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت سے قبل جرمانہ ادا کر دیا جائے اور آئندہ سماعت 13 اپریل کے لیے مقرر کر دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں