سندھ ہائیکورٹ نے 30نومبر سے پہلے گنے کی قیمتوں کا تعین کر کے شوگرملز چلانے کا حکم دےد یا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں گنےکی قیمتوں کا تعین کرنےاور شوگرملز چلانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تو عدالت میں قائم مقام سیکریٹری زراعت اور کین کمشنر سمیت درخواست گزار پیش ہوئے۔
عدالت نے 30نومبر تک گنےکی قیمت کا تعین کر کے شوگرملز چلانےکاحکم دیدیا۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے ہے کہ گنے کی قیمتیں 30 نومبر سے پہلے کی جائیں اور شوگرملز چلائی جائیں۔
کین کمشنر نے بیان میں کہا کہ قیمتوں پر ملز اور آبادکاروں کے درمیان اجلاس ہو چکا ہے دوسرا اجلاس 10نومبر کو ہو گاجس میں قیمت طےکر دی جائےگی۔
عدالت نے درخواست کی سماعت غیرمعینہ مدت کےلیے ملتوی کر دی۔