بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

غلاف کعبہ کلید بردار کے حوالے، یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

حج 2024 ایام کے اختتام کے ساتھ ہی غلاف کعبہ کلید بردار کے حوالے کر دیا گیا اب یکم محرم کو غلام کعبہ کو تبدیل کیا جائے گا۔

سعودی سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنر اور مرکزی حج کمیٹی کے نائب چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی نیابت کرتے ہوئے غلاف کعبہ کو کلید بردار کعبہ کے حوالے کر دیا۔

اس حوالے سے وزیر حج وعمرہ، مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے لیے جنرل اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیرمین ڈاکٹر توفیق الربیعہ اور کلید بردار کعبہ کے نائب عبدالمالک بن طہٰ الشیبی نے دستاویز پر دستخط کی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پہلے کئی دہائیوں تک ہر سال غلاف کعبہ (کِسوۃ) ہر سال حج کے دوران 9 ذوالحج کی صبح کو حجاج کے میدان عرفات روانہ ہونے کے بعد تبدیل کیا جاتا تھا تاہم دو سال سے اب غلاف کعبہ نئے سال ہجری کے آغاز پر یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں