روس کا فوجی طیارہ بیلگورود ریجن میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار تمام افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
روسی حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا فوجی طیارے میں یوکرینی قیدیوں کو منتقل کیا جا رہا تھا۔ طیارے میں پینسٹھ یوکرینی قیدی اور عملےکے چھ ارکان موجود تھے۔
جائے حادثے پر امدادی ٹیموں نے پہنچ پر ریسکیو کارروائیاں شروع کر دی ہیں اور لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
طیارہ جس علاقے میں گرا وہاں لڑائی جاری ہے۔
A Russian military aircraft carrying 65 Ukrainian prisoners of war crashed Wednesday in western Russia's Belgorod region, Russian officials said.
Eyewitness video shows a vast fireball and a huge column of thick black smoke rising from the crash site. https://t.co/eEgQsdBAxc pic.twitter.com/RfAnggnudb
— ABC News (@ABC) January 24, 2024
کیف نے تصدیق کی کہ آج قیدیوں کے تبادلے کا منصوبہ تھا۔ یوکرین کی وزارت دفاع کے انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے نمائندے آندری یوسوف نے تصدیق کی ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی آج تیاری کی جا رہی تھی۔ ان کا کہنا تھا اب قیدیوں کا تبادلہ آگے نہیں بڑھے گا۔