ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

’سعودی عرب میں رمضان کے چاند کی پیدائش ہو گئی‘

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اتوار کی شام رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکی اپیل کی ہے۔

 سعودی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ کیلنڈر کے مطابق  اتوار 10مارچ کو شعبان کی 29 تاریخ ہو گی لہذاٰ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ چاند دیکھیں اور جس کو رمضان کا چاند دکھائی دے اپنی گواہی عدالت میں دے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم فلکیاتی علوم کے ادارے کے سربراہ شرف السفیانی کا اپنے بیان میں کہا ہے کہ مملکت میں فلکی حساب سے یکم رمضان المبارک پیر 11 مارچ کو ہوگا۔

آسٹریلیا میں چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ منگل کو ہوگا

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ 10 مارچ 29 شعبان کو سعودی عرب کے وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے رمضان کے چاند کی پیدائش ہوگی۔

فلکی علوم کے ماہر محمد بن ردہ الثقفی کا کہنا ہے کہ آج دوپہر 12 بجے کے وقت چاند کی پیدائش ہو گئی ہے جس کا سرکاری طور پر مشاہدہ شام میں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سورج غروب ہونے کے بعد چاند 13 منٹ تک افق پر رہے گا۔

پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہو گا جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیر آزاد کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں