بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پیٹرولیم مصنوعات کا بحران سر اٹھانےکو تیار

اشتہار

حیرت انگیز

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا بحران سر اٹھانےکو تیار، تیل کمپنیز نے ربیع سیزن کیلئے تیل فراہمی سے معذوری کا اظہار کر دیا۔

تیل کمپنیز پر 35 ارب روپے کا دباؤ ڈالا گیا ہے۔ اس سلسلے میں آئل کمپنیز ایڈوائزری نے وزیرمملکت کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ رقم بعد میں ملےگی جب کہ ڈالر کی قدر میں اضافےکے بعد ایندھن قیمت کا دباؤ بھی کمپنیز پر ڈال دیا گیا۔

خط کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کو اصل قیمت سے کم میں بیچنے کی سرمایہ کاری بہت مہنگی ہے موجودہ صورتحال رہی تو تیل کی بڑھتی ڈیمانڈ کو پورا کرنے سے قاصر ہوں گے۔

انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ بینکس کم ازکم 20 فیصدشرح پر رقم دیں گے، تیل بحران سےبچنےکےلیےحکومت ایمرجنسی مذاکرات کرے اور کمپنیوں کو مالی نقصان سے بچانے کیلئےحکومت اقدامات کرے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں