جمعرات, اپریل 24, 2025
اشتہار

معمولی بات پر ظالم شوہر نے بیوی کو تڑپا تڑپا کر مار ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

کھانا دیر سے دینے کی معمولی وجہ پر ظالم شوہر نے اپنی بیوی کے سر پر جلتا توا پھینک دیا، بیوی نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔

پڑوسی ملک بھارت میں آئے دن انسانیت سوز واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں اور معمولی باتوں پر عدم برداشت کا شکار افراد اپنے ہی لوگوں کے خون کے پیاسے بن جاتے ہیں ایسا ہی واقعہ ایک بار پھر بھارت میں پیش آیا ہے جہاں ظالم شوہر نے اپنی بیوی کو صرف اس بات پر اذیت ناک موت دے ڈالی کہ اس نے دیر سے کھانا دیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے نوئیڈا میں پیش آیا جہاں ایک رکشا ڈرائیور انوج کمار جب گھر پہنچا تو کھانے میں تاخیر ہوگئی اور اتنی سی بات پر اس نے اپنی بیوی خوشبو سے جھگڑنا شروع کردیا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جھگڑے نے طول پکڑا تو انوج کے اشتعال میں اضافہ ہوگیا اور اس نے غصے میں پاگل ہوکر چولہے پر رکھا گرم توا اٹھا کر اپنی بیوی کے سر پر دے مارا جس کے نتیجے میں اس نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔

اہلِ علاقہ نے اس واقعے کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی جس کے بعد پولیس نے ملزم انوج کمار کو گرفتار کرکے اس سے تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی بہار سے 5 برس قبل روزگار کے لیے نوئیڈا منتقل ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں