اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کفایت شعاری مہم کے باعث اہم کامیابیاں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کفایت شعاری مہم کے باعث مسلسل پانچویں ماہ بھی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کیا کہ مالی مشکلات کا مقابلہ حکمت عملی کے ساتھ جاری ہے، کفایت شعاری کے باعث مسلسل پانچویں ماہ بھی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا، کورونا کے دوران مالی مشکلات کے باوجود عوام کو56ارب کا ٹیکس ریلیف ملا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وصولیوں کی مد میں رواں مالی سال کے ابتدائی6ماہ میں 42فیصداضافہ ہوا، بزدار حکومت کی کاوشوں کی بدولت معاشی اعشاریے بہتر ہیں۔

معاون خصوصی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ شوبازاینڈ کمپنی نے بےدردی سے عوامی پیسہ لوٹا۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کو1200ارب کے قرض میں ڈبو کر ن لیگ نے معاشی گھاؤ دیے، بزدار حکومت وزیراعظم کی زیر سرپرستی ان زخموں کا مداوا کررہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں