جمعرات, مئی 30, 2024
اشتہار

’وہ دن دور نہیں جب پیپلزپارٹی لاہور کا قلعہ فتح کرے گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ میری نیت خراب ہورہی ہے کہ ڈومیسائل تبدیل کروں پی پی سے گزارش کروں گاکہ ایک ٹکٹ لاہورسے دے کیونکہ وہ دن دور نہیں جب پیپلزپارٹی لاہور کا قلعہ فتح کرے گی۔

لاہور میں پارٹی کی ڈیجیٹل میڈیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ہمارے قائدین نے ملک کے لیے جان قربان کی، ایٹمی طاقت،سی پیک ،معیشت سمیت پی پی نےڈھیروں کام کیے آپ کےلیڈران کبھی ڈر کر ملک سے باہر نہیں گئے آپ کے لیڈران کبھی چھپ کرعدالتوں میں نہیں گئے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ہمارا مقابلہ جھوٹ ،پروپیگنڈا، نفرتوں کی آگ پھیلانے والوں سے ہے ہمارامقابلہ بھائی کوبھائی سے لڑانے کی نفرت کےخلاف ہے ہماری ملک میں انتشار پھیلانے والوں سے لڑائی ہے ہم سب کو آئینہ دکھائیں گے کہ آپ نے یہ کیا ہم نے یہ کیا جب بھی کوئی حکومت آئی ہے اس کوکوئی نہ کوئی طاقت لیکرآئی ہے لیکن پیپلزپارٹی کبھی بھی کسی کےکاندھے پر چڑھ کر نہیں آئی۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ہر آدمی محسوس کر رہا ہے کہ پاکستان میں کچھ نہ کچھ ہوا ہے پاکستان کی سالمیت پر سوشل میڈیا کے ذریعے حملہ کیا گیا ہے ان کامقصدہےملکی سالمیت، اداروں کو نقصان پہنچانا ہے یہ سب وہ لوگ کررہے ہیں جو پاکستان میں انتشاردیکھناچاہتےہیں ان کا مقصد ہے اقتدار کےلیے ہر حد کو پار کر جانا ہم نے اس ملک کےلیے سچائی کو سامنے لانا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں