تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نایاب پہاڑی بکروں کی ہلاکت معمہ بن گئی

ریاض: سعودی عرب میں نایاب پہاڑی بکروں کی ہلاکت کا معاملہ الجھ گیا ہے، سوشل میڈیا صارفین نے قومی پارک کی انتظامیہ کو واقعے کا ذمےدار قرار دے دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے علاقے بلجرشی میں قائم قومی پارک میں 20 بایاب بکرے لائے گئے تھے تاکہ جنگی حیات کی افزائش کی جاسکے لیکن ان میں سے دو کی موت ہوچکی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے پارک انتظامیہ کو ذمے دارے ٹھہراتے ہوئے کہا یہ نایاب جانور گلی محلوں میں گھومتے پائے گئے ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث بکرے ہلاک ہوئے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہے۔ جنگلی حیات کی افزائش کے لیے متعلقہ محکمے نے بلجرشی کمشنری کے تعاون سے یہاں 20 نایاب پہاڑی بکرے چھوڑے تھے لیکن بدقسمتی سے دو کی موت واقع ہوگئی۔

متعلقہ ادارے نے ہلاکت کی تصدیق کی اور کہا دونوں ہلاک ہونے والے بکروں کے نمونے قومی مرکز برائے ریسرچ روانہ کیا ہے تاکہ معلوم ہوسکے کہ وہ کس وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ جنگلی حیات کی افزائش کے لیے چھوڑے جانے والے نایاب پہاڑی بکروں پر بحث تاحال جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -