پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

خدیجہ شاہ کے میڈیکل اور ملاقات سے متعلق فیصلہ سنا دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: عدالت نے خدیجہ شاہ کے میڈیکل اور ملاقات سے متعلق درخواست خارج کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اےٹی سی میں خدیجہ شاہ کے میڈیکل اور ملاقات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی تو عدالت نے خدیجہ شاہ کے میڈیکل اور ملاقات سے متعلق درخواست خارج کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ جیل حکام سے خدیجہ شاہ کی میڈیکل رپورٹ طلب کی جائے اور خدیجہ شاہ کی فیملی کوجیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے۔

وکیل نے کہا کہ میڈیا پر خدیجہ شاہ کی طبیعت ناساز ہونے کی خبریں چل رہی ہیں خدیجہ شاہ کی طبیعت ناساز ہونے کی خبریں سننےسےفیملی پریشان ہے خدیجہ شاہ جب سے گرفتار ہوئی ہیں فیملی کو ملنے نہیں دیا گیا۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں