تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

میشا شفیع کا بیان ویڈیو لنک پر ریکارڈ کرنے کا فیصلہ محفوظ

لاہور کی سیشن عدالت نے علی ظفر کی جانب سے داٸر ہتک عزت کیس میں میشا شفیع کا بیان ویڈیو لنک سے ‏ریکارڈ کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ‏

ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے کیس کی سماعت کی تو میشا شفیع کے وکیل نے کہا کہ وہ اس وقت بیرون ‏ملک ہیں اس لیے ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کیا جاٸے۔

علی ظفر کے وکیل نے اعتراض کیا کینیڈا اور پاکستان میں بارہ گھنٹوں کا فرق ہے لہذا ویڈیو لنک سے بیان ریکارڈ ‏نہیں ہو سکتا۔میشا شفیو کے وکیل نے کہا کہ اعلی عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں کہ جدید ٹیکنالوجی کے ‏ذریعے بیانات ریکارڈ ہو سکتے ہیں۔

علی ظفر کے وکیل نے کہا کہ میشا الزامات لگا کر خود باہر جا کر چین سے رہ رہی ہیں ۔وہ ریکارڈنگ کے لیے ‏پاکستان آ سکتی ہیں مگر عدالت میں پیش نہیں ہوتیں ان کی والدہ اس عمر میں آ سکتی ہیں تو وہ کیوں نہیں ‏اگر میشا چاہیں تو انھیں اور ان کے خاوند کو آنے جانے کے تمام اخراجات دینے کو تیار ہیں۔

میشا شفیع کے وکیل نے کہا کہ دونوں وکیل وہاں جا کر جرح کر لیں اور عدالت ویڈیو لنک پر کاررواٸی میں ‏حصہ لے ۔عدالت نے قرار دیا کہ دونوں ملکوں کے اوقات میں اتنا فرق ہے اسے کیسے دور کریں گے اگر نماٸندہ ‏وہاں جا سکتا ہے تو وہ کیوں نہیں آ سکتیں۔

عدالت نے وکلا کے دلاٸل مکمل ہونے پر میشا شفیع کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا عدالت نے 19نومبر کو ‏وکلا کو صبا حمید کے بیان پر جرح کےلیےطلبکرتے ہوٸے سماعت ملتوی کر دی۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں