جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

ڈپٹی اسپیکر نے ق لیگ کے ووٹوں کو مسترد کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ڈپٹی اسپیکر نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں پارٹی سربراہ کی ہدایت کے برخلاف ووٹ دینے پر ق لیگ کے 10 ووٹوں کو مسترد کر دیا۔

 

ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی زیر صدارت ہونے والے انتخابی اجلاس میں 371 کے ایوان میں ارکان نے ووٹ کاسٹ کیے۔

- Advertisement -

ڈپٹی اسپیکر نے ووٹوں کی گنتی کے بعد نتیجہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پرویزالٰہی کو 186 اور حمزہ شہباز کو 179ووٹ پڑے۔

ڈپٹی اسپیکر نے ق لیگ کے 10 ووٹوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پارٹی سربراہ کی ہدایت کے خلاف ووٹ دینے پر ق لیگ کے ووٹ مسترد کیے جاتے ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کا خط موصول ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کے ارکان کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ پی ٹی آئی کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے اور اس انتخاب کی رائے شماری میں حصہ نہیں لیں گے۔

پی ٹی آئی کے راجا بشارت نے اعتراض اٹھایا کہ چوہدری شجاعت خط بھیجنے کے مجاز نہیں ق لیگ کے پارلیمانی لیڈر ساجداحمدخان ہیں جب کہ ڈپٹی اسپیکر آپ بطور امیدوار پرویزالٰہی کی حیثیت ہی ختم کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں