ہرارے: بھارت میں جاری کورونا کی تباہ کاریوں پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی دعا گو ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’ان تباہ کن اوقات میں میری دعائیں بھارتی عوام کے ساتھ ہیں۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ یکجہتی کا مظاہرہ کرنے اور مل کر دعا کرنے کا وقت آگیا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا ایس او پیز سختی سے عمل کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔
Prayers with the people of India in these catastrophic times. It's time to show solidarity and pray together. I also request all the people out there to strictly follow SOPs, as it's for our safety only. Together we can do it. #StayStrong pic.twitter.com/YCLb13ITlO
— Babar Azam (@babarazam258) April 26, 2021
واضح رہے کہ بھارت میں مسلسل پانچویں روز کورونا کے 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے تقریباً 3 لاکھ 53 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو ایک روز کے دوران کورونا کیسز سامنے آنے کا ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے جب کہ بھارت میں اس طرح کورونا کے کل کیسز کی تعداد ایک کروڑ 70 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2800 سے زائد ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔